نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے ،شازیہ مری

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لیئے بہت بڑا دھچکہ ہے ، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

منگل 21 ستمبر 2021 18:46

نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے ،شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لیئے بہت بڑا دھچکہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں، وزیراعظم ملکی معاملات کو پارلیمان میں لانے سے گریزاں ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے ، اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ پی ایم ڈی اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے ۔