انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار پر پیپلزپارٹی نے حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کردیا

نیوزیلینڈ کا بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار موجودہ حکومت پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،نیئر حسین بخاری

منگل 21 ستمبر 2021 18:46

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار پر پیپلزپارٹی نے حکومت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار پر پیپلزپارٹی نے حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نیوزیلینڈ کا بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار موجودہ حکومت پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا انکار وزیراعظم کی سفارتی ناکامی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید اور طالبان کی تعریف کی جائیگی تو پاکستان پر منفی اثرات ہی پڑیں گے،کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد سے انکار کی وجوہات سامنے لائی جائیں،بتایا جائے کہ اگر کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں تو کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کیوں کیا ہی ۔