یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے،بلاول بھٹو زرداری

اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اقوام متحدہ کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا عالمی یوم امن پر بیان

منگل 21 ستمبر 2021 19:16

یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے،بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عالمی یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اقوام متحدہ کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے۔عالمی یوم امن پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی یوم امن کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین بھارتی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی یوم امن مناتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک غور کریں کہ مقبوضہ کشمیر میں قیام امن کیلئے حقِ خودارادیت کی قرارداد کا کیا ہوا۔انہوںنے کہا کہ آج عالمی یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اقوام متحدہ کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے۔مشرق وسطی سے وسطی ایشیا تک دنیا کو قیام امن کے حوالے سے بڑے چیلنجز درپیش ہیں جن کا مشترکہ کاوشوں سے حل نکالنا ہوگا۔