ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود کا چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 ستمبر 2021 17:46

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود کا چہلم حضرت امام حسین کے جلوس ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود کا چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف محمود نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین  کے موقع پر ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرایا جائے گا، ماتمی جلوسوں،عزاداروں کی حفاظت، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، جلوسوں کے گزر گاہوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے سلسلہ میں انتظامی و سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں ماتمی روٹس پر صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان،ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :