عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 ستمبر 2021 17:48

عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے میمونہ انجم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سو فیصد لٹریسی ریٹ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہم کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سماجی کارکن فرحت کمال ضیا کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ضلع جہلم کے سکولوں اور طلباء کے لئے کیے جانے احسن اقدامات کی خدمات میں وزیر خواندگی اور غیر رسمی تعلیم حکومت پنجاب راجہ راشد حفیظ اور سیکرٹری لٹریسی محترمہ سمیرا صمد کی جانب سے فرینڈز آف لٹریسی پراجیکٹ کے تحت تعریفی سند اور شیلڈ بھی پیشِ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر صاحب نے فرحت کمال ضیا کو تعریفی اسناد اور شیلڈ پیش کی اور انکی تعلیم کے فروغ کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :