Live Updates

آزاد جموں وکشمیرکابینہ کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس،سربرہان محکمہ جات کی جانب سے تفصیلی بریفننگ

آزاد کشمیر کے عوام کو رسل ورسائل،صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات مہیا کرنے سمیت جملہ شعبہ زندگی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

منگل 21 ستمبر 2021 20:37

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) آزاد جموں وکشمیرکابینہ کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس،سربرہان محکمہ جات کی جانب سے تفصیلی بریفننگ، آزاد کشمیر کے عوام کو بلا تخصیص رسل ورسائل،صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات مہیا کرنے سمیت جملہ شعبہ زندگی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ،منصوبہ جات کے معیار اور رفتار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ،مظفرآباد سمیت ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر پر قبرستان کی تعمیر یقینی بنانے اورنیلم جہلم پراجیکٹ کے بقیہ منصوبہ جات واٹر سپلائی سکیم،ڈیمز اور اور مظفرآباد کی سیوریج جلد شروع کروانے کیلئے چیئرمین واپڈا کو تحریک کرنے کا فیصلہ ، ایم ڈی اے کے ملامین کی تنخواہوںکا معاملہ حل کرنے کے ہدایت،منصوبہ جات کی موقع پر مانیٹرنگ کا فیصلہ،مانیٹرنگ کا آغا زآج اپر چھتر سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کابینہ کی ریویو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین کمیٹی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ / ماحولیات چوہدری محمد رشید کی صدارت میں منعقد ہوا وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی خواجہ فاروق احمد،وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری و ٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی،وزیر تعمیرات عامہ شاہرات اظہر صادق،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ نے شرکت کی۔بجٹ سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان،سیکرٹری ورکس غلام بشیر مغل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اعجاز احمد خان،سمیت فزیکل اینڈ ہاؤسنگ کے آفیسران اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف چیف صاحبان نے بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں محکمہ ورکس،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، فزیکل پلاننگ ا ینڈ ہاؤسنگ کے مکمل کیئے گئے جاری اور نئے منصوبہ جات اور ان کے بجٹ بارے تفصیلی بریفننگ دی۔

چیئرمین، اراکین کمیٹی/ وزراء حکومت نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آزاد کشمیروزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔منصوبہ جا ت کو محکمانہ تصریحات کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔تصریحات سے ہٹ کر جاری یا مکمل کیئے گئے منصوبہ جات کا معائینہ کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کو سزا و جزا سے گزارہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غربت،پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عوام کو بلا تخصیص سہولیات فراہم کرنے کیلئے سب کو کام کرنا ہو گا۔نئے انتخابی حلقوں میں بھی دیگر حلقہ جات کے برابر فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔اپر چھتر میں شاہرات کے جاری منصوبہ کا آج ہی وزراء پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور شاہرات کے آفیسران وزٹ کریں گے۔

گریٹر واٹر سپلائی سکیموں میں بہتری لائی جائے گی۔پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلائی سکمیوں کا دائر ہ کار دیہی علاقوں تک بڑھانے کیلئے معاملہ کابینہ میں لایا جائے گا۔آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس کیلئے وفاقی حکومت سمیت انٹر نیشنل اداروں اور ڈونرز سے رابطہ کیا جائے گا۔عرصہ سے جاری منصوبہ جات کو جلد مکمل کرنے کی ہدا یات بھی جا ری کی گئیں۔

سیکرٹریٹ میں زیر تعمیر مسجد کو چھ ماہ کے اندر اندر مکمل کر کے نمازیوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں گئیں۔شاہرات کے فیز سات اور آٹھ کی نامکمل سڑکوں کو فوری مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔آزاد کشمیر بھرمیں شہری اوردیہی علاقوں میں صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔فرانزک ٹیسٹنگ لیبارٹری کو مرکزی مقام پر منتقل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

محکمہ جات کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں کو وہ فنڈز کو بروقت خرچ کریں تاکہ رقم لیپس نہ ہو۔اجلاس میں ورکچارج بنیادوں پر کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے بھی غور کیا گیا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بقیہ منصوبہ جا ت نوسیری تا مظفرآباد ڈائریکٹ واٹر سپلائی سکیم،ڈیمز اور مظفرآباد شہر کی سیوریج کی سکیم کو بھی فوری طور پر شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں مظفرآباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے متبادل سڑکوں کی تعمیر اور گیلانی چوک میں فلائی اوور کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرز پر مظفرآباد شہر میں قبرستان،جنازہ گاہ،وضوخانہ اور میت کیلئے گاڑی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔پاکستان میں موجود کشمیر پراپرٹی پر تفصیلی بریفننگ کیلئے آئیندہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

گریٹر واٹر سپلائی سکیم ہٹیاں بالا سے بالائی آبادی کو پانی فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گیئں جبکہ مہاجرین کے حلقوں میں بلا تخصیص ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔آزاد کشمیر کی متعدد مین شاہراہوں کو فیڈرل پیکج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والی اور بین الاضلاعی سڑکوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔کوہالہ تا ڈڈیال کشمیر ہائی وے کے نام سے بجٹ میں شامل منصوبہ پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں رواں سال تمام حلقوں میں محکمہ شاہرات کے زیر انتظام پختہ سڑکیں تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات