چیئرمین آزاد کشمیر پریس فائونڈیشن نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کر لیا

منگل 21 ستمبر 2021 20:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن جسٹس صداقت حسین راجہ نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس مورخہ 23 ستمبر 2021؁ء بروز جمعرات بوقت 11:00 بجے دن محکمہ تعلقات عامہ کے پریس کانفرنس ہال واقع بلاک نمبر 5 نیو سول سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں منعقد ہو گا ۔ جس میں رولز میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی جبکہ وفات پا جانے والے سینئر صحافیوں کے لواحقین کو ون ٹائم خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔ اجلا س میں شرکت کیلئے جملہ ممبران کو مکتوب ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :