وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور بہادری پر ناز ہے‘عثمان بزدار

منگل 21 ستمبر 2021 20:50

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس قوم کا قابل قدر اورقابل فخر ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی ترقی کیلئے پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پنجاب میں پاکستان ایئر فورس کے تعاون سے تعلیمی ادارے قائم کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی بے مثال خدمات قابل تحسین ہیں۔ پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اورقوم کوپاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور بہادری پر ناز ہے۔