Live Updates

وفاقی حکومت کا سینماء میں ایرانی، ترکش، کینیڈین پنجابی فلموں کی اجازت دینےکا فیصلہ

سینماء گھروں کو کھولنے کیلئے این سی اوسی سے سفارش کریں گے، سنیماء گھروں کو بجلی اور ٹیکسز میں بھی رعایت دے رہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 ستمبر 2021 18:32

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2021ء) حکومت نے سینماء میں ایرانی، ترکش، کینیڈین پنجابی فلموں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ سینماء گھروں کو کھولنے کیلئے این سی اوسی سے سفارش کریں گے، سنیماء گھروں کو بجلی اور ٹیکسز میں بھی رعایت دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں ای وی ایم اور الیکشن کمیشن کے رویے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

الیکشن اصلاحات کو آگے لیکر بڑھنا ہوگا، ملک بھر میں پولیو کے کم کیسز رپورٹ ہوئے جو خوشی کی بات ہے، 7 ماہ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا، فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی ملازمین کو ریلیف فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، وفاقی  ملازمین کے ہاوس الاونس میں اضافہ کریں گے، ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 44 فیصد اضافہ کر دیا، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیں، اے ڈی آر سسٹم سے عدالتوں  پر بوجھ کم ہوجائے گا، ای وی ایم کی مخالفت وہ کریں گے جن کو ٹیکنالوجی کا علم نہیں، نئی مردم شماری 18ماہ  میں مکمل کی جائیگی، آئندہ حلقہ بندیاں اور انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہوں گے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

سینما کے شعبے کو مختلف مراعات دے رہے ہیں، ایرانی، ترکش، کینیڈین پنجابی فلموں کو سنیماء میں چلانے کی اجازت دے رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کورونا کیسز میں کمی کے باعث سنیما گھروں کو کھولا جائے، اس کیلئے این سی او سی سے بات چل رہی ہے، سنیماؤں کو بجلی اور ٹیکسز میں بھی رعایت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا ہائبرڈ وار کے ساتھ جڑا ہوا ہے، کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گے، پاکستان ایبسولوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مہنگائی کے معاملے پر سنجیدہ گفتگو ہوئی، امپورٹ کرنے والے ممالک میں سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، تاجکستان میں چینی پاکستان سے 35 روپے فی کلو مہنگی ہے، مہنگائی عالمی طور پر بڑھی ہے، غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی پروگرام لا رہے ہیں، یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی، تنخواہ دار طبقات کو مشکلات کا سامنا ہے ان کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات