جامعہ کراچی،22 ستمبر2021 ء کو ہونے والے امتحانات ملتوی

منگل 21 ستمبر 2021 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق 22 ستمبر2021 ء کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی ایس سی اور بی اے (ریگولروپرائیوٹ) کا 22 ستمبر2021 ء کو ملتوی ہونے والاپرچہ اب 25 ستمبر2021 ء کو منعقد ہوگا۔بی اے لاء فرسٹ ایئر کا 22 ستمبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ 27 ستمبر جبکہ بی اے ایل ایل بی (آنرز) تھرڈ ایئر اور ایل ایل بی سال اول کا 22 ستمبر2021 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 07 اکتوبر2021 ء کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :