جامعہ کراچی،ڈاکٹر خالد عراقی کا کراچی یونیورسٹی کلینک کے مختلف سیکشنز اور ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

منگل 21 ستمبر 2021 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے گذشتہ روز کراچی یونیورسٹی کلینک میں قائم ویکسینیشن سینٹراور رجسٹریشن کائونٹر کا دورہ کیا اور طلباوطلبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شیخ الجامعہ نے کراچی یونیورسٹی کے دیگر سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور ملازمین کے میڈیکل فائلوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔انہوں نے سینئر میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کے وہ تمام ملازمین کے میڈیکل ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کریں تاکہ جامعہ کے اساتذہ اور انتظامی عملے کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :