Live Updates

کارکن بیانیوں کے تضاد میں نہ پڑیں، اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہے، مریم نواز

پورے ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا، کارکنوں کو آئندہ الیکشن مضبوط اتحاد قائم کرکے لڑنا ہوگا۔ مرکزی نائب صدر(ن)لیگ کا پارٹی اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 ستمبر 2021 19:22

کارکن بیانیوں کے تضاد میں نہ پڑیں، اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہے، مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن بیانیوں کے تضاد میں نہ پڑیں، اگلا الیکشن مسلم لیگ(ن) کا ہے، پورے ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا، کارکنوں کو آئندہ الیکشن مضبوط اتحاد قائم کرکے لڑنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹینگ ہوئی۔

اجلاس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز شریف ، اویس لغاری ، عظمی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمن کانجو، نزہت صادق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو مسلم لیگ ن اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔

جب ہر لیڈر کو ظلم وجبر کا سامنا ہے اس کے باوجود کنٹورنمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ ن کو شاندارکامیابی ملی، اس کا اندازہ مخالفین اور حکومت کو بخوبی ہے کہ مسلم لیگ ن کتنی بڑی طاقت ہے؟ اسی لیے مسلم لیگ ن کو شکست دینے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں، پورے ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا، کارکنوں کو آئندہ الیکشن مضبوط اتحاد قائم کرکے لڑنا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن جیسا لیڈر اور ووٹ بینک کسی کے پاس نہیں اس لیے پاکستان کا مستقبل مسلم لیگ ن ہے، باقی ساری جماعتوں کی سربراہان کارکنان سے قربانی مانگتے لیکن مسلم لیگ ن کے لیڈر نے خود قربانی دی، کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،اسی لیے یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آورہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات