یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
50 ملی لیٹر ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے، ایک لیٹر فینائل کی بوتل میں 6 روپے اور 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، ذرائع
دانش احمد انصاری منگل 21 ستمبر 2021 20:38
(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق 550 ملی لیٹر ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے، ایک لیٹر فینائل کی بوتل میں 6 روپے اور 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور جس نرخ پر خریداری کی جاتی ہے، اسی حساب سے ان کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت نہیں بڑھائی ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ میں یہ دوسری مرتبہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 11ستمبر کو گھی 96 روپے اور کوکنگ آئل 97 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا، ٹی وائٹل فی کلوگرام 40 روپے، سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے مہنگے، کالی مرچ، گارلک، صابن، فیس کریم، ٹشو ودیگر اشیاء بھی مہنگی کردی گئیں تھیں۔علاوہ ازیں کارن کوکنگ آئل 370 روپے فی لٹر مہنگا ہونے سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔1.2 کلوگرام ٹی وائٹل کی قیمت 40 روپے، کسٹرڈ، کھیراور مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے،50 گرام کی فیس کریم 40 روپے مہنگی کردی گئی۔ اسی طرح ٹشو کا ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے، کالی مرچ 10 روپے، چلی، گارلک سمیت صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔مزید برآں ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے تحت مہنگائی کی شرح میں مزید 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.