Live Updates

چیئرمین نیب عمران خان کے سیاسی ایجنڈے کا آلہ کار اور چیئرمین نیب غلام بنے ہوئے ہیں، مریم اور نگزیب

نیب کی نواز شریف کے خلاف پریس ریلیز نہیں ، یہ چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) عمران خان کے سیاسی ایجنڈے کا آلہ کار اور چیئرمین نیب غلام بنے ہوئے ہیں۔میڈیا کے روبرو مریم اورنگزیب نے نیب پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی نواز شریف کے خلاف پریس ریلیز نہیں بلکہ یہ چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس فیصلے پر پریس ریلیز جاری کی گئی ہے وہ اسلام آباد ہائی کورٹ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اٴْس پر حتمی فیصلہ نہیں آیا۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نیب کی نواز شریف کے خلاف پریس ریلیز غیر قانونی ہے، نیب کس قانون کے تحت میڈیا ٹرائل کر رہا ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ ادارہ عمران خان کے سیاسی ایجنڈے کا اہلکار اور چیئرمین نیب عمران خان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اندھے نیب کو عمران خان کی کرپشن آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری سونامی، ایل این جی میں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ عوام سب جانتے اور سمجھتے ہیں، عوام کو بھیڑ اور بکریاں نہ سمجھیں، نیب کے 538 ارب کی ریکوری کے دعوے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کا 35 سال سے زائد کا سیاسی کیریئر ہے، وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگا سکے۔

اٴْنہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، 14000 ارب کی بجلی، موٹر وے، سڑکیں، میٹروز، اسپتال، ا سکول سی پیک دیے ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ججوں کو وڈیو دکھا کر بلیک میل کر کے سرینا کے لفافوں میں فیصلے بھیج کر سزا سنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں جو تحفے ملے ڈکلیئر نہیں کروں گا، کیونکہ وہ کھا چکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات