Live Updates

وزیراعظم عمران خان تابش گوہرکی کارکردگی سے غیرمطمئن تھے

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان تابش گوہرکی کارکردگی سے غیرمطمئن تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر بھی معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر توانائی نے تابش گوہر کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :