سینیٹر شیری رحمان کا بجلی کے نرخوں اور گردشی قرضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارن

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں اور گردشی قرضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیٹرول کے بعد اب تباہی سرکار عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے جا رہی ہے، نیپرا کو بجلی کے نرخ 2 روپے 7 پیسے مہنگے کرنے کی سمری بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نئے اضافے سے صارفین سین25 ارب روپے لوٹے جائیں گے، چند روز پہلے عوام پر ایک آرڈیننس کے ذریعے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی سرکار نے تین سال میں بجلی کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے، اس کے باوجود بھی گردشی قرضوں میں کمی نہیں ہوئی، حکومت نے مطابق گردشی قرضے 2.28 ٹریلین روپے ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے، وفاقی حکومت نے رواں سال گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا،گردشی قرضوں میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔