تھانہ غلہ منڈی کے ببر شیر ایس ایچ او میاں زمان رشید وٹو کی اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار کاروائی ریکارڈ یافتہ بد نام زمانہ منشیات فروش اعجاز عرف پاٹے خاں منشیات سمیت گرفتار پانچ کلو سے زائد چرس برآمد مقدمہ درج

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد بدھ 22 ستمبر 2021 10:56

تھانہ غلہ منڈی کے ببر شیر ایس ایچ او میاں زمان رشید وٹو کی اپنی ٹیم کے ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق خان بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل سلمان ظفر کی زیر نگرانی ببر شیر ایس ایچ او میاں زمان رشید وٹو کی اپنی ٹیم کے ہمراہ  شاندار کاروائی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اعجاز عرف پاٹے خان منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضہ سے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد پولیس تھانہ غلہ منڈی نے منشیات کو اپنے قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف 9C کا مقدمہ درج کر لیا انسانی زندگیوں سے موت کا کھیل کھیلنے والا ریکارڈ یافتہ بد نام زمانہ منشیات فروش اعجاز عرف پاٹے خاں علاقہ میں بڑای جگا گری سے منشیات فروشی کرتا تھا کوئی بھی اس کی مخبری کرتا تو اعجاز عرف پاٹے خان اس کو سیدھا فائر مارتا پولیس بھی پاٹے خان کو پکڑنے میں نکام رہتی لیکن نئے تعینات ہونے والا ببرشیر ایس ایچ او میاں زمان رشید وٹو نے بڑی دلیری اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بد نام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اعجاز عرف پاٹے خان کو گرفتار کرکے غلہ منڈی کے علاقہ کی عوام کے دل جیت لئے علاقہ مکینوں کے علاوہ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ببر شیر ایس ایچ او میاں زمان رشید وٹو کو اس کامیاب کاروائی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔