شیخوپورہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری بدھ 22 ستمبر 2021 10:58

شیخوپورہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا میں کیا گیا ہے جو دوران سپیشل سرچ آپریشن درجنوں افراد کو گرفتارکیاگیا جن کے قبضہ سے 04 عدد کلاشنکوف، 01 رائفل 223بور،01 گن 12 بور،  02 پسٹل 120گولیاں ، 3کلو 547گرام چرس، 25 لیٹر شراب  برآمد کرکے مطابق قانون کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن  02 کس سابقہ ریکارڈ یافتگان جنیند عرف چاند اور علی حیدر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ 07 کس ملزمان کو کرایہ داری ایکٹ کی پاسداری نہ کرنے کی پاداش میں گرفتارکرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :