بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں پانچ لڑکوں کی دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی

بدھ 22 ستمبر 2021 11:14

بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں پانچ لڑکوں کی دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی
ہزاری باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں ایک 16 سالہ دلت لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج رتن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شب دارو پولیس سٹیشن کی حدود میں واقعہ ایک گائوں میں  اس وقت پیش آیا جب دلت لڑکی اور اس کی دو سہیلیاں رفعہ حاجت کیلئے ایک تالاب کے قریب گئیں۔

(جاری ہے)

قریبی گائوں کے پانچ لڑکےاسے اغواکر کے ویران جگہ پر لے گئے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان نے متاثرہ دلت لڑکی کودھمکی بھی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتایا یا پولیس کو اطلاع دی تو وہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کر دیں گے ۔

ایس پی کے مطابق اس دوران دلت لڑکی بے ہو ش ہو گئی اور ہو ش پر آنے پر اس نے اس بارے  اپنے گھر والوںکو آگاہ کیا جو اسے فوری طورپر ہسپتال لے گئے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ لڑکی نے پولیس کے سامنے تین ملزمان کی شناخت کر لی ہے جنہیں ضلعےکے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :