برازیل کے وزیر صحت کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بدھ 22 ستمبر 2021 11:19

برازیل کے وزیر صحت کا  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد کورونا ..
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) برازیل کے وزیر صحت مارسیلو کویئروگا کا  نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد کورونا ٹیسٹ  مثبت آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے   برازیل کی سرکاری پریس ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  وفد کے دیگر ارکان کا  کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔            وزیر صحت  قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے لیے امریکا میں رہیں گےجبکہ  وفد کے دیگر ارکان  برازیل واپس آگئے ہیں۔