واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد، پاور کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری اور ملازمین کو برطرف کرنے کے خلاف جلد ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان بدھ 22 ستمبر 2021 11:35

واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) پاور ہاؤس سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ نے کی ریلی میں سیپکو ملازمین اور یونین رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
 ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں کا گشت کر کے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ کیا جائے جبکہ بجلی کی تقسیم کار پاور کمپنیز کی مجوزہ نجکاری و ملازمین کی برطرفی پر جلد ملک گیر تحریک چلائی جائے گی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تھرمل اور لاکھڑا پاور اسٹیشن ملازمین کی بڑھائی اور روکی گئی تنخواہیں جلد جاری کی جائیں اور تمام پاور کمپنیز سے ورڈ آف ڈائریکٹرز ختم کر کے خالی آسامیوں کو پر کیا جائے ۔