انڈین پریمیئر لیگ،ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

بدھ 22 ستمبر 2021 11:48

انڈین پریمیئر لیگ،ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ ..
ابوظہبی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ  (آئی پی ایل)2021 کا  14واں ایڈیشن   کا دوسرا مرحلہ یو اے ای میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ لیگ میں پرسوں جمعرات کو  ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز  اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں شیخ زید  سٹیڈیم ، ابوظہبی   میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈینز کی قیادت مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما  کریں گے جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز   کی ٹیم کی کمان  مایہ ناز  بلے باز آئن مورگن  سنبھالیں گے ۔ لیگ کے 14ویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں  میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی  سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کولکتہ  نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہے۔ لیگ کا فیصلہ کن معرکہ 15 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔