میں گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہوں‘ شنیرا اکرم

میں ’ان لوگوں کی دیکھ بھال کر رہی ہوں جو غیر مستحق ہیں اور اٴْن لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں

بدھ 22 ستمبر 2021 12:35

میں گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہوں‘ شنیرا اکرم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہیں۔شنیرا نے اپنے ناقدین کو اٴْن کی تنقید کا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رٴْخ کیا جہاں اٴْنہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں شنیرا نے کہا کہ ’مجھے کہا جاتا ہے کہ میں ایک بے ترتیب سفید فام عورت، امیر گوری اور مشہور شخصیت کی بیوی ہوں جو کبھی کبھار پاکستان میں رہتی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’کیا آپ کو یاد ہے کہ میں نے پاکستان میں 10 سال گزارے ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ’میں گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہوں۔

(جاری ہے)

شنیرا نے مزید کہا کہ ’ان لوگوں کی دیکھ بھال کر رہی ہوں جو غیر مستحق ہیں اور اٴْن لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک دورے کی منسوخی کے باعث پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے غیر ملکی شخصیات نے بھی اپنا اظہارِ خیال کیا تھا۔ان شخصیات میں وسیم اکرم کی اہلیہ بھی شامل تھیں، شنیرا نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں انہوں نے خود کو سب سے زیادہ محفوظ پاکستان میں سمجھا ہے۔شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اٴْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔