عتیقہ اوڈھو کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل

دیکھ بھال کرنے والا جیون ساتھی ہونا زندگی کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے‘اداکارہ

بدھ 22 ستمبر 2021 12:35

عتیقہ اوڈھو کی شوہر کے ساتھ تصویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی شوہر ثمر علی خان کے ساتھ حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں کوئی فلٹر استعمال نہیں کیا گیا ہے صرف خلوص اور محبت ہے۔تصویر میں انہوں نے لال ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور وہ دونوں ساتھ دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دیکھ بھال کرنے والا جیون ساتھی ہونا زندگی کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جسے کبھی بھی معمولی نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا اپنے شادی شدہ مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایک دوسرے کا احترام کریں کہ ہم کون ہیں، بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور دوسرے کو ویسا بننے پر مجبور کریں جیسا آپ چاہتے ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ ’زندگی جیئں، پیار کریں، ہمیشہ خوش رہیں اس سے قطع نظر کہ یہ دنیا تمہیں کس چیلنج سے دوچار کرتی ہے۔