بھارتی اداکارہ تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں

بدھ 22 ستمبر 2021 12:43

بھارتی اداکارہ تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) بھارتی اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں تاہم ڈنڈا بردار حملہ آور کے ہاتھوں وہ معمولی زخمی ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پر یہ حملہ ممبئی میں اس وقت ہوا جب وہ میڈیکل سٹور سے کچھ دوائیں خرید کر واپس گھر جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

پائل گھوش کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر آرہی تھیں تو راہزنوں نے ان پر حملہ کرکے ان سے قیمتی چیزیں اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں ممکنہ طور پر تیزاب موجود تھا جو وہ ان پر پھینکنے والے تھے ۔پائل گھوش کا کہنا تھا کہ وہ ان کے حملے سے بال بال بچ کر گھر پہنچیں، تاہم ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :