ماہرہ گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

میں گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں، اداکارہ

بدھ 22 ستمبر 2021 12:43

ماہرہ گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف ’کامن ویلتھ‘ کی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے بارے میں جانتے ہیں یا پھر باقاعدہ اس کا تجربہ کرچکے ہیں۔ ہم اس بارے میں جتنی زیادہ بات کرتے ہیں خاموشی ٹوٹتی جاتی ہے۔ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان ’کامن ویلتھ‘ ممالک کی ’جوائن دی کورس‘ مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :