کئی سائنسدان کورونا ویکسین بوسٹرز لگانے کے مخالفت‘16سائنسدانوں کی رپورٹ
کورونا ویکسین کے بوسٹرز اشد ضروری نہیں اور اب تک دستیاب ویکسینز عام لوگوں کو پہلے ٹیکے لگانے کے لیے استعمال کی جانا چاہئیں
بدھ 22 ستمبر 2021 12:49
(جاری ہے)
ان سائنسدانوں نے ایسی کئی ریسرچ رپورٹس پر نظرثانی کی ہے، جن میں کورونا ویکسین کی تیار کردہ ویکسینوں کے آزمائشی دور اور کلینیکل آبزرویشن شامل ہیں۔
سولہ سائنسدانوں میں امریکی خوراک اور ڈرگ ادارے (ایف ڈی ای) کے سائنسی و طبی ماہرین اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سائنسی ریسرچرز بھی شامل ہیں۔نظرثانی رپورٹ کے ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ ویکسینیشن کا موجودہ سلسلہ حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ شدید بیماری کی کیفیت کو کم کر دیا ہے۔ان کے مطابق خطرناک ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی یہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں اور ویکسین شدہ افراد میں ڈیلٹا وائرس کے حملے سے ان میں کووڈ انیس بیماری کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ان ماہرین کا خیال ہے کہ ویکسینیشن کے موجودہ سلسلے سے واضح ہوتا ہے کہ عام آبادی کو بوسٹر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان میں وائرس کے شدید حملے میں بھی مدافعتی عمل مناسب سطح پر رہا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ کورونا وائرس کے حالیہ اضافے سے ویکسین شدہ افراد کے مدافعتی عمل میں کمی واقع ہونا ممکن ہے۔رپورٹ کے ریسرچرز کی لیڈر اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سائنسی تحقیقی شعبے کی سربراہ انا ماریا ہیناؤ ریسٹریپو ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد دستیاب نہیں کہ عام لوگوں کو بوسٹر لگانے کی فی الحال ضرورت ہے اور اسے درست بھی قرار دیا جائے۔ ہیناؤ ریسٹریپو کے مطابق ویکسین کا بنیادی مقصد لوگوں کے اندر وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنا ہے اور مختلف اقوام میں ویکسینیشن کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ غریب ممالک کی آبادیوں کو اس وقت ویکسین درکار ہے کیونکہ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے ان غریب اقوام کا مدافعتی نظام مسلسل کمزور سے کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔نئی تحقیقی رپورٹ میں ریسرچرز نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں کورونا وائرس کی موجودہ افزائش کا سبب وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی یا وہ اس کو لگوانے سے دانستہ طور پر گریز کر رہے ہیں کہ وہ سازشی نظریات کے زیر اثر رہتے ہوئے خوف زدہ ہیں۔ ماہرین نے غیر ویکسین شدہ افراد کو وائرس کی منتقلی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔جرمنی اور فرانس میں بوسٹر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ ابھی تک صرف بزرگ اور بیمار افراد کو لگائے جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے بارہ سال تک کے بچوں کو بھی بوسٹر لگانے کی پیشکش کر رکھی ہے۔یونان اور اٹلی کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملکوں میں بھی جلد بوسٹر دستیاب ہو گا۔ دوسری جانب لینسیٹ میگزین میں چھپنے والی رپورٹ میں غریب ملکوں کو ویکسین کی عدم دستیابی کو زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.