سی آئی اے پولیس نے کئی سال پرانے اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کر لیے

چار سال قبل شہید ہونے والے دو پولیس ملازمین کا قاتل بھی گرفت میں آگیا

بدھ 22 ستمبر 2021 12:57

سی آئی اے پولیس نے کئی سال پرانے اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کر لیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سی آئی اے پولیس نے کئی سال پرانے اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کر لیے، چار سال قبل شہید ہونے والے دو پولیس ملازمین کا قاتل بھی گرفت میں آ گیا، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر کے قتل کا معاملہ بھی حل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے ایس پی سی آئی اے اور انکی پوری ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ملزم نے تھانہ ٹبی سٹی میں 2017 میں 2 پولیس ملازمین کو شہید کیا، چوہنگ میں ساتھی سکیورٹی گارڈ کو قتل جبکہ 010 میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ بھی کی تھی، تھانہ مصطفی ٹان میں پنجاب یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر احمد علی چٹھہ کے قتل میں ملوث2 شوٹرز ریحان اور عثمان عارف سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے پولیس نے تھانہ شاہدرہ ٹان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے سپروائزر کو قتل کرنیوالی3 ملزمان گرفتار کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ ایک سال کے دوران سی آئی اے نے 2 ہزار سے زائد سنگین نوعیت کے ملزمان کو گرفتار کیا۔