سرگودھا ‘ڈینگی مچھر کے پھیلائو کو روکنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 22 ستمبر 2021 13:01

سرگودھا ‘ڈینگی مچھر کے پھیلائو کو روکنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا نے ڈینگی جیسی موذی مرض سے شہریوں کو محفوظ رکھنے اور ڈینگی مچھر کے پھیلائو کو روکنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، زرائع کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ عمر صدیق چوہدری کی ہدایت پر شہر میں کینٹ اور علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے (Fumigation)فوگنگ سپرے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو آفیسر عمر صدیق چوہدری نے کینٹ ایریا کے رہائشیوں کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ڈینگی سے متعلقہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہی ڈینگی سے بچائو ممکن بنایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ ایریا کے رہائشیوں کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں ڈینگی سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ کینٹ عملہ سے اس ضمن میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :