اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی

بدھ 22 ستمبر 2021 13:05

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت چھ اکتوبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) احتساب عدالت اسلام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو یہاں ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت سابق صدر نیشنل بینک ملزم سعید احمد کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

دور ان سماعت بتایاگیاکہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب افضل قریشی کورونا کا شکار ہوئے اور احتساب عدالت پیش نہ ہوئے ،افضل قریشی کی جگہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ، ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی،ریفرنس میں شریک دیگر دو ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود نے پہلے ہی بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔