Live Updates

ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، شیریں مزاری

عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں، وفاقی وزیر

بدھ 22 ستمبر 2021 13:05

ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، شیریں مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے کہا ہے کہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے، ہم ایک تعلیمی نصاب لیکر آرہے ہیں، ہم اوورآل کریمنل جسٹس ریفارمز سسٹم لیکر آرہے ہیں، پاکستان نے پہلی بار اپنی فارن پالیسی تبدیل کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم پیسوں کے لئے کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس باہر جائیداد نہیں ہے جس کی حفاظت کریں،اس لئے عمران خان آزادانہ طور پر فارن پالیسی کے فیصلے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہم ہتھیاروں میں مغرب پر انحصار کرتے ہیں،ہمارے پاس بہت سے اپنے ہتھیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہت کم ممالک میں ٹرانسجینڈر کے لئے قوانین ہیں، ہم نے ٹرانسجینڈرز کے لئے قوانین بنائے ہیں، ہم ٹرانسجینڈرز کے لئے سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سے جینڈر بیسڈ وائلنس روکنے کے قوانین ہیں، ہم پہلی بار پروفیشنل جرنلسٹ اور دیگر میڈیا ورکرز کی پروٹیکشن کا بل لا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :