آئی جی سندھ کا چہلم شہدائے کربلا کیلیے فول پروف سیکیورٹی کا حکم

بدھ 22 ستمبر 2021 13:05

آئی جی سندھ کا چہلم شہدائے کربلا کیلیے فول پروف سیکیورٹی کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلاپرسیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے جلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے۔

مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے ، جلوس کے روٹ سے پوسٹرز بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :