سرگودھا‘ مچھروں کی افزائش نسل نے پورے علاقہ کو لپیٹ میں لیکر ڈینگی کا خوف طاری کر دیا

بدھ 22 ستمبر 2021 13:52

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سرگودھا شہر میں دس روز سے بند گڑوں کے ابلتے گندے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل نے پورے علاقہ کو لپیٹ میں لیکر ڈینگی کا خوف طاری کر دیا اور گھمبیر صورتحال نے ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی کاغذی کاروائی کو بے نقاب کر دیا جہاں علاقہ کے مکینوں کا گھروں میں داخلہ اور ادائیگی نماز کے لئے مساجد تک جانا مشکل ہوگیا۔

زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اندرون شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کو مانیٹر کرتے ہوئے اپنی زیر نگرانی کام کروانے کی کاغذی کاروائی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔جبکہ اندرون شہر پرانا پھٹہ منڈی چوک مین شاہراہ مقام حیات روڈ جامع مسجد غوثیہ چوک میں دس یوم سے بند گڑوں سے ابلتے پانی نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث علاقہ کے مکینوں کو شدید مشکلات اور آمدروفت میں دشواری کا سامنا ہے اور سڑکوں پر کھڑا گندے پانی سے مچھروں کی افزائش نسل نے ڈینگی کا خوف پیدا کر دیااس گھمبیر صورتحال نے ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹین کارپور یشن کے عملہ صفائی کے کاموں کا پول کھول کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے شہر اور گردونواح کے علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کو مانیٹر کرنے کے لئے 85 جھال ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کر کے سلانوالی روڈ پرڈمپنگ سائٹ کو 85 جھال پر منتقل کئے جانے کی نوید تو سنائی لیکن شہر میں نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال میں تاحال بہتری نظر نہیں آ رہی اور ملحقہ آبادیوں کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

متعلقہ عنوان :