طالبان کے جھنڈے تلے کھیلنے پر پابندی بھگتنا پڑے گی، آئی سی سی کی افغان کرکٹ ٹیم کو تنبیہہ

افغان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد خدشہ ہے کہ میگا ایونٹ میں افغان ٹیم طالبان کے جھنڈے تلے کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 ستمبر 2021 14:04

طالبان کے جھنڈے تلے کھیلنے پر پابندی بھگتنا پڑے گی، آئی سی سی کی افغان ..
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2021ء ) آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں طالبان کے جھنڈے کے تلے کھیلے گی تو اسے کرکٹ کے عالمی ادارے کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے اکتوبر ،نومبر میں یو اے ای میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اگر افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بھی بات چیت کرنی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے اور شیڈول کے مطابق افغانستان کا 25 اکتوبر کو پہلا میچ ہے۔