شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنے کے لیے نیا بیانیہ تیار کر لیا
شہباز شریف ’ووٹ کو عزت دو‘ کے متبادل ’ خدمت کو عزت دو‘ کے بیانیے پر نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے،الیکٹیبلز کا اعتماد میں لے لیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 22 ستمبر 2021 14:44
(جاری ہے)
شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان کے رہنماؤں، پارٹی عہدیداروں کو بھی نئے بیانیے کے بارے میں اعتماد میں لیا اور ان سے حمایت کی درخواست کی تاکہ نوازشریف کو راضی کیا جا سکے۔
الیکٹیبلز نے شہباز شریف کو حمایت کا یقین دلایا اور نوازشریف سے لندن جا کر بات کرنے کا وعدہ کیا۔شہباز شریف کا موقف ہے کہ ہمیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج نہیں کرنا چاہئیے بلکہ کوئی ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس سے ن لیگ کے لیے متقدد حلقوں کا نرم گوشہ ہو جس کی مثال لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیابی ہے۔ وفد نوازشریف کو شفاف انتخابات کے لیے فوجی سمیت تمام اداروں سے مذاکرات کی تجویزبھی دے گا۔الیکٹیبلز کا موقف ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے شفاف انتخابات کی یقینی دہانی ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہو گی۔دوسری جانب 20 سے زائد ن لیگی رہنماؤں نے برطانیہ جانے کے لئے کمر باندھ لی ہے۔ برطانیہ میں لازمی قرنطینہ کی شرط ختم ہوتے ہیں لیگی رہنماؤں نے ویزا کی درخواست دینا شروع کر دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد کو ملنے کے خواہشمند رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے لیے کمر کس لی ہے اور نون لیگ کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی کی کثیرتعداد نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز اور احسن اقبال آئی سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث برطانیہ جانے سے قاصر ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف ،رانا تنویر اور امیر مقام لندن جانے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی کے بیس سے زائد سینئر ارکان نے برطانوی ویزے کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.