افغانستان : ننگرہا میں مسلح افراد کا چیک پوائنٹ پر حملہ 3 ہلاک

تمام مقتولین عام شہری تھے ‘طالبان ترجمان‘دوطالبان سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں.عینی شاہدین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 ستمبر 2021 16:13

افغانستان : ننگرہا میں مسلح افراد کا چیک پوائنٹ پر حملہ 3 ہلاک
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2021 ) افغانستان کے صوبہ ننگرہا میں مسلح ملزمان کی جانب سے چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان عہدیدار نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقتولین عام شہری تھے تاہم عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو طالبان جنگجو بھی شامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد کے ضلع گھاﺅچک میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیایہ صوبہ ننگرہار میں طالبان کے اہداف پر تازہ حملہ ہے جو چار سالوں تک دہشت گرد تنظیم”داعش“ کے افغانستان چیپٹر کا مرکزی ٹھکانہ رہا ہے.

(جاری ہے)

ایک اور واقعے میں جلال آباد میں دو طالبان جنگجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے واقعے کے حوالے سے ابتدائی طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں.

داعش کی مقامی شاخ داعش خراسان نے جلال آباد میں کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے. داعش خراسان نے اگست کے آخر میں کابل ایئرپورٹ پر خوفناک حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے.