اتحاد پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کی بجلی کی پیداوار کے لائسنس میں تبدیلی کے لئے نیپرا میں درخواست

بدھ 22 ستمبر 2021 16:18

اتحاد پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کی  بجلی کی پیداوار کے  لائسنس میں تبدیلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) اتحاد پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ نے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کے لائسنس میں تبدیلی کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا اعلامیے کے مطابق کمپنی کی درخواست کی باقاعدہ سماعت کی جائےگی۔ کمپنی نے درخواست میں بجلی کی پیداواری استعداد 74.4 سے 37.2 میگاواٹ کرنے اور اتحاد الائز پرائیویٹ لمیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز کو بلک پاور کنزیومر زمیں شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :