اسلا م آباد پولیس کی بھکاری مافیا کے خلاف شروع کی گئی مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے

وفاقی دارلحکومت سے 75 فیصد بھکاری مافیا کا خاتمہ کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 ستمبر 2021 16:25

اسلا م آباد پولیس کی بھکاری مافیا کے خلاف شروع کی گئی مہم کے خاطر خواہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر بھکاری مافیا اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے لئے مہم کا آغاز کیا گیا، ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیںجنھوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے مخبروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے بھکاری مافیا کے ٹھیکیداروں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے کریک ڈاﺅن شروع کیاجس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ، سال رواں میں397سہولت کاروں سمیت 1800سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے جیل بھجوایا گیا جبکہ6000 سے زائد خواجہ سراﺅں ،بچوں ،عورتوں اور مردوں کو ایدھی ہومزاور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منتقل کیا گیا ،اسلام آباد پولیس کے ان اقداما ت سے وفاقی دارلحکومت سے 75 فیصد بھکاری مافیا کا خاتمہ کرنے میں کامیاب رہے ،اسلام آباد پولیس کے ان اقدامات کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تاہم ا ن کے خلاف مزید کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔

(جاری ہے)


آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے پولیس صرف ان گداگروں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے جبکہ بچوں کی تعلیم و تربیت دیگر محکموں کا کام ہے مزید انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیشہ وربھکاری ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے باشعور افراد کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں ،اس گروہ میں شامل خواتین و بچوں کی بحالی اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاہم اسلام آباد پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف باقاعدہ طور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے ،ایسے اقدامات سے نا صرف ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ ان کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔