بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف،پولیس نے گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 ستمبر 2021 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف سامنے آیاہے، پولیس نے گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں انٹربورڈ گریڈ14 کا آئی ٹی افسر بھی اکرم شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تقرری لیٹر ، جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گروہ جعلی نوکریاں، داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بناتا تھا، ملزمہ سرکاری نوکریوں کیلئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیتی تھی اور جعلی نوکریوں کے اپائنمنٹ لیٹر بھی دیے جاتے تھے۔ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسر نے رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بھی بنوائی، مارک شیٹ بنانے کے عوض پولیس افسر نے 80ہزار روپے دیئے۔ملزمہ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کا آئی ٹی افسر اکرم میرا دوست تھا، کون سا سرٹیفکیٹ کس طرح تیار کیا جاتا ہے اکرم نے طریقہ بتایا۔

متعلقہ عنوان :