لیہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ،8 اضلاع کی ٹیموں کی شرکت،ہاکی ٹورنامنٹ کروا کر کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی مقبولیت دیں گے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 ستمبر 2021 17:28

لیہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ،8 اضلاع کی ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 22 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے احیاء اور ترویج کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لیہ کی جانب سے  ہاکی میچوں کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ امتیاز بھٹی,تحصیل لیہ سپورٹس آفیسر مرینہ صاحبہ  اور سابق انٹرنیشنل چیمپئن رشید احمد نے میچ کا افتتاح کیا۔8 اضلاع کی ہاکی ٹیمیں ایونٹ میں شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ امتیازبھٹی کا کہنا تھا کہ ہاکی میچ انٹر سکول، انٹر تحصیل اور انٹر ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے احیاء اور ترویج کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب احتشام انور کا یہ احسن اقدام ہے ہم خصوصی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تحصیل لیہ سپورٹس آفیسر میڈم مرینہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔جبکہ سابق ہاکی انٹرنیشنل چیمپئن رشید احمد نے ڈسٹرکٹ  سپورٹس آفیسر لیہ امتیازبھٹی کی کاوشوں کو سراہا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے کھیل کی ترویج سے ہم چیمپئن بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :