اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تین طلبا یو ایس انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے لیے منتخب

بدھ 22 ستمبر 2021 18:36

اسلام آباد۔22ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) :اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تین طلبا محمد زبیر مدنی، شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، علی انوار، شعبہ قانون اور چنگیز بلوچ شعبہ سیاسیات یو ایس انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے لیے پاکستان بھر سے 260طلباء و طالبات منتخب ہوئے ہیں۔ یہ طلبا ایک سیمسٹر امریکہ کے تعلیمی ادارے میں گزاریں گے اور وہاں کی تعلیمی اور ثقافتی زندگی کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیں گے۔