ان لیگل ہاوسنگ سو سائٹیز کے مالکان ،پراپر ٹی ڈیلرز بغیر این او سی کے تمام ہاوسنگ اسکیمات پر کام بند کردیں ،ڈپٹی کمشنر لورالائی

بدھ 22 ستمبر 2021 19:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا ہے کہ لورالائی میں تمام ان لیگل ہاوسنگ سو سائٹیز کے مالکان اور پراپر ٹی ڈیلرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر این او سی کے اپنے تمام ہاوسنگ اسکیمات پر کام فوری طور پر بند کردیں لیگل طریقے سے این او سی لیکر بے شک وہ کام کرسکتے ہیں لیکن ہمیں بائے پاس کرنے پر بائے فورس کام کو بند کردیا جائیگا اور مزکورہ سوسا ئٹی کو سیل کردینگے کسی کو بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دینگے اس حوالے سے عوام بھی ان ہاوسنگ اسکیمات میں اپنا پیسہ نہ لگائیں کاروائی کی صورت میں وہ اپنے نقصان کے زاتی طور پر زمہ دار پونگے ۔

متعلقہ عنوان :