سائنو ویک، سائنو فارم کی 1 کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

بدھ 22 ستمبر 2021 19:03

سائنو ویک، سائنو فارم کی 1 کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) انسدادِ کورونا ویکسین، سائنو ویک اور سائنو فارم کی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں، ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سائنو ویک ویکسین کی مزید 30 لاکھ اور سائنو فارم کی مزید 70 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں، وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین مختلف کھیپ کی صورت میں 19 سے 21 ستمبر کے درمیان پہنچائی گئی۔

ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے، ویکسین این ڈی ایم اے نے درآمد کی اور وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق ویکسین صوبوں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کی جائے گی اس وقت سائنو فارم اور سائنو ویک سمیت دوسری تمام انسدادِ کورونا ویکسین کی ڈوزز ویکسینیشن مراکز میں موجود ہیں، شہری ویکسینیشن مراکز جا کر اپنی ویکسین لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :