شریف خاندان نے کرپشن کی گاجریں کھائی، پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے‘فیاض الحسن چوہان

سارے لیگی رہنما مل کر بھی اپنے آقا کے دامن سے کرپشن کے داغ نہیں دھو سکتے‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات

بدھ 22 ستمبر 2021 19:03

شریف خاندان نے کرپشن کی گاجریں کھائی، پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے‘فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات وترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شریف خاندان نے کرپشن کی گاجریں کھائی، پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے،سارے لیگی رہنما مل کر بھی اپنے آقا کے دامن سے کرپشن کے داغ نہیں دھو سکتے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف کی جائیداد قرقی احتسابی اداروں کا بڑا کارنامہ ہے۔

نواز شریف سے 8 ملین پانڈز کی ریکوری کو سیاسی انتقام کا نام دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف سچے ہوتے تو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرتے۔ سپریم کورٹ میں سزا کو چیلنج نہ کرنا بتاتا ہے کہ "دال میں کچھ کالا ہی"۔اپوزیشن جماعتوں کو منظم ہونے کا مشورہ دینے والی ن لیگ خود بکھری پڑی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں حکومت بیگم صفدر اعوان کو سیاست سے باہر کر رہی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ بیگم صفدر اعوان کا ملکی سیاست میں سرے سے سٹیک ہے ہی نہیں۔ (ن) لیگ نے تو کرکٹ کے موضوع پر بھی سیاست کرنے سے ہاتھ نہ کھینچا۔ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی تلوں میں اب تیل نہیں رہا۔