سرینگر مظفرآباد روڈ میدان جنگ بن گئی ‘مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج‘نصف درجن سے زائد افراد گرفتار

بدھ 22 ستمبر 2021 22:13

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سرینگر مظفرآباد روڈ میدان جنگ بن گئی ایس ایچ او چناری کی قیادت میں احتجاج اور چناری پولیس کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، نصف درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،پولیس تعاقب سے ٹانگ ٹوٹنے والے یتیم نوجوان کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی گاؤں گھڑتھامہ میں کیانی اور راجپوت برادری کے دو گروپوں کے درمیان چند روز قبل ہونے والے معمولی تصادم کے نتیجہ میں تھانہ پولیس چناری نے معاملہ جرگہ میں حل ہونے کے باوجود کیانی برادری کے ایک گروپ کے خلاف مقدمہ درج کردیا پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے دوران گر کر ٹانگ ٹوٹ گئی مشتعل افراد پر چناری بازار میں ایس ایچ او کی قیادت میں لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ راجپوت برادری کے چھ اور کیانی برادری کے دو افراد کو نقص امن میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا گھڑتھامہ کی کیانی برادری کا موقف ہے کہ انکے اور راجپوت برادری کے چند لڑکوں کے درمیان چند روز قبل معمولی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد معاملہ جرگہ میں افہام و تفہیم سے حل ہو گیا لیکن ایس ایچ او چناری نے معاملہ حل ہونے کے باوجود کیانی برادری کے خلاف مقدمہ درج کر کے مقدمہ میں ملوث یتیم نوجوان ملزم حمزہ ساجد ولد ساجد کیانی کی گرفتاری کے لیے پولیس اہلکاروں کو راجپوت برادری کے چند لڑکوں کے ہمراہ محکمہ برقیات کی سرکاری گاڑی میں گھڑتھامہ بھیجا اس دواران حمزہ ساجد کو پولیس اہلکاروں اور راجپوت برادری کے چند نوجوانوں نے دھکا دے کر گرا دیا جس کے باعث اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا میں ایک پولیس آفیسر نے جب زخمی نوجوان سے بیان لیا تو وہ اپنی مرضی کا بیان تحریر کرتا رہا زخمی نوجوان کا کا بیان اس کی مرضی کے مطابق نہیں لیا گیادوسری طرف پولیس کا موقف ہے کہ ملزم پولیس کو دیکھ کر ملزم بھاگا اس دوران گر کر اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی عوامی،سیاسی و سماجی حلقوں نے صدر،وزیراعظم اور آئی جی آزاد کشمیر سے ان واقعات کی اعلی سطحی تحقیقات کر کے اصل قصور واروں کو سامنے لانے اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔