آسٹریلیا میں5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:14

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) آسٹریلیا میں5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے قریب محسوس کیئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے ایڈیلیڈ اور سڈنی میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد سونامی کاخطرہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :