انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، چینی صدر

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین نے دنیا بھر میں انفرا اسٹرکچر تعمیرات کیں، خطاب

بدھ 22 ستمبر 2021 22:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد ہمیں انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین نے دنیا بھر میں انفرا اسٹرکچر تعمیرات کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین دنیا بھر میں کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرے گا۔

افغانستان سے براستہ ایران منشیات کی بھارت اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، منشیات 15 ستمبر کو ایران کی بندر عباس پورٹ سے بذریعہ کنٹینر بھارت بھیجی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندھار میں رجسٹرڈ افغان کمپنی کی جانب سے بھارت بھیجی گئی تین ٹن منشیات گجرات کی مندرہ بندرگاہ پر پکڑی گئی،منشیات کے ساتھ متعدد افغان شہری بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔