آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

بدھ 22 ستمبر 2021 23:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،82مریض صحتیاب ہوئے ہیں،12358افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے،سدھنوتی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1مریض فوت ہوا ہے اور670افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے، اس وقت تک2193303افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہی ۔

کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سی4کا تعلق مظفرآباد،4کا پونچھ،2کا باغ،18کامیرپور،23کا بھمبر اور8کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک297636افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،33923افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،32269افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ920مریض زیر علاج ہیں734مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی125کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 138کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،161 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی920مریضوں میں سی881مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ39مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔