Live Updates

پشاورہائیکورٹ نے امیر مقام کی نیب ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کر دی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پشاورہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی نیب ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس عبدالشکورپرمشتمل دو رکنی بنچ میں امیر مقام کیس کی سماعت کی تو وکیل صفائی نے عدالت سے تیاری نہ ہونے کے سبب کیس ملتوی کرنے کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کر لیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ صرف اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ایک ہے کیسز سے لگتا ہے کہ ہم کوئی بین الاقوامی چور ہیںجو لوگ ان کیخلاف بولتے ہیں انکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بڑے بڑے چور اور سیکنڈل والے کے کیسز کو دبایا گیا ہے عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے،بی آر ٹی, بلین ٹری سونامی, اور مالم جبہ سکینڈل سب کے سامنے ہیں۔

انہوںنے کہ اکہ شہباز شریف مہنگائی کی بات کرتے ہیں تو پھر انہیں ذہنی مریض کہا جاتا ہے ذہنی توزان تو اس شخص کا خراب ہے جس نے جرمنی اور جاپان کے بارڈر کو ملایا۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات