دو روزہ بوأہزاور گرلز انڈر 16یوتھ گیمز25اور 26 ستمبر سے ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر شروع ہوں گی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈاہریکٹریٹ آف سپورٹس کے پی، اور ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام دو روزہ بوأہزاور گرلز انڈر 16یوتھ گیمز25اور 26 ستمبر سے ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر شروع ہوں گی جن میں دس گیمز میں یہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آہیں گے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس ڈاہریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ کی زیر صدارت سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جسمیں سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد وسیم فضل، ایبٹ آبادکبڈی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر منیر اعوان، والی بال ایسوسی ایشنکے صدر سید مشتاق شاہ، ٹینس ایسوسی ایشن کے ناصر محمود، رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد گل ببل، ٹیبل ٹینس کے محمد زاہد تنولی،اتھیلیٹکسایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب احمد سمیت دیگر کھیلوںکی تنظیموں کے عہدیداروںنے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سکولسطح پر نئے تیلنٹ کی تلاش کے حکومتی فیصلے کی روشنی میںصوبہ بھر میںیوتھ گیمز کا سلسلہ جاری ہے ایبٹ آباد گیمز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ایبٹ آباد میں یہ گیمز 25ستمبر سے سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میںشروع ہوں گئیپہلے روزگرلز ایونٹس میںبیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،سکوا ئش، رسہ کشی،اتھیلیٹکس،والی بال،باسکٹ بال،اور نیٹ بال میں یہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آہیںٓ گئی جبکہ بوأہز ایونٹس میں کبڈی، ٹینس،سمیتبیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،سکوا ئش، رسہ کشی،،والی بال،باسکٹ بال میں نوجوان کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے نبرد آزماء ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے سٹی سپورٹس کمپلیکس، بار کلب گراونڈاور پولیس گراونڈ سمیت مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے ان گیمز کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے جاہیںگے ڈاہریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ کے مطابق جلد ہی ایبٹ آباد میں علاقائی ثقافتی گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گاانہوں نے یوتھ گیمز کے احسن انعقاد کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :